ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوئیڈا میں 41غیر قانونی فارم ہاؤس منہدم کیے گئے

نوئیڈا میں 41غیر قانونی فارم ہاؤس منہدم کیے گئے

Thu, 28 Dec 2017 21:54:31    S.O. News Service

نوئیڈا ،28؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)نوئیڈا میں ایئر فورس کی زمین پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرکے فارم ہاؤس بنانے والوں کے خلاف چلائی جارہی مہم کے تحت آج ضلع انتظامیہ نے 41غیر قانونی فارم ہاؤسوں کو توڑ کر تقریباً80ایکڑ زمین کا قبضہ ختم کردیا گیا ہے۔کارروائی کے دوران ایئر فورس، ضلع انتظامیہ کے افسران اور بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات تھی۔ ضلع مجسٹریٹ انجنی کمار نے بتایا کہ فضائیہ نے بم گرانے کی تربیت کے لئے جمنا کنارے 482 ایکڑ میں تلپتا بمبارڈنگ رینج بنایا ہے، جہاں ہنڈن ایئر فورس کے جوان بم پھینکنے کی مشق کرتے تھے۔کچھ وقت سے یہاں تربیت بند ہونے کا فائدہ اٹھا کر کچھ زمین مافیاؤں نے فضائیہ کی زمین پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر کے فارم ہاؤس بنا لیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں اجیت سنگھ نامی شخص نے الہ آباد ہائی کورٹ میں سال 2017میں ایک مفاد عامہ کی عرضی دائر کی تھی، جس کے بعد ہائی کورٹ کے حکم پر ضلع مجسٹریٹ گوتم بدھ نگر، فضائیہ کے گروپ کیپٹن، دفاعی املاک افسر کو شامل کرتے ہوئے ایک کمیٹی قائم کی گئی۔ایس ڈی ایم نے بتایا کہ کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا کہ پہلے مرحلے میں ایئر فورس کی 80ایکڑ زمین پر غیر قانونی طور پر بنے فارم ہاؤسوں کو ہٹایا جائے اور اس کے لئے 15دن کا نوٹس دیا گیا لیکن قبضہ کرنے والوں نے نے طے شدہ وقت پر جگہ خالی نہیں کی۔انہوں نے بتایا کہ کل اور آج کی گئی کارروائی کے دوران 41فارم ہاؤسوں کو توڑ کر تقریباً 80ایکڑ زمین کو فضائیہ نے اپنے قبضے میں لے لیاہے۔فضائیہ کے گروپ کیپٹن اے شریواستو، نوئیڈا پولیس اور ضلع انتظامیہ کے حکام نے ایک حکمت عملی بنا کر مذکورہ قبضے کو ہٹوایا۔انہوں نے بتایا کہ ایئر فورس کی زمین پر قبضہ کرکے فارم ہاؤس بنانے والوں میں آئی پی ایس افسر، وکیل، لیڈر اور صنعت کارلوگ شامل ہیں۔


Share: